جنگ استنزاف

جنگ استنزاف یا (انگریزی: War of Attrition مصر اور اسرائیل کے درمیان 1968ء سے 1970ء تک محدود پیمانے پر لڑی جانے والی جنگ ہے۔ اس جنگ کا آغاز مصر نے کیا جس کا مقصد جزیرہ نما سینا کو اسرائیلی قبضے سے چھڑانا تھا جس پر صیہونی ریاست نے 6 روزہ جنگ کے دوران قبضہ کرلیا تھا۔ اس جنگ کا اختتام 1970ء میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی سے ہوا۔ جنگ کے نتیجے دونوں ممالک کی سرحدوں میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی۔

اس جنگ میں روس نے مصر کی مدد کی تاہم مصر اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا لیکن کامیابیوں کے دعوے دونوں نے کئے۔ جنگ میں 10 ہزار مصری فوجی اور شہری کام آئے جبکہ تین سوویت ہوا باز بھی مارے گئے۔

صفر تبصرہ

تبصرہ کیجیے۔