بیروت
بیروت لبنان کا دارالحکومت، عظیم ترین شہر اور اہم بندرگاہ ہے۔ اس کی آبادی 938،940 اور 1،303،129 سے 2،012،000 کے درمیان ہے۔ شہر کی اصل آبادی کا علم اس لئے نہیں کیونکہ 1932ء کے بعد سے لبنان میں کوئی مردم شماری نہیں ہوئی۔
تاریخ
بیروت علاقے کا سابق تجارتی مرکز ہے اور اسے لبنان کی خانہ جنگی سے قبل یہ شہر “مشرق وسطی کا پیرس” کہلاتا تھا۔ 2006ء میں اسرائیل کی شہر پر بمباری اور 2005ء میں سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ہلاکت کے باوجود حالیہ سالوں میں تعمیر نو کے مراحل سے گزر رہا ہے۔
بین الاقوامی اہمیت
شہر میں کئی بین الاقوامی تنظیموں کے دفاتر ہیں جن میں اقوام متحدہ کے اقتصادی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا (ESCWA) کا صدر دفتر بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی انجمن برائے محنت کشاں (ILO) اور اقوام متحدہ کی انجمن برائے تعلیم، سائنس و ثقافت (UNESCO) کے علاقائی دفاتر بھی بیروت میں واقع ہیں جو عرب دنیا کا احاطہ کرتے ہیں۔
جڑواں شہر
* پیرس، فرانس
* یریوان، آرمینیا
Comments(0)